پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق وزیر اطلاعات سندھ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پولنگ شروع ہونے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے جس سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

اب موبائل فون سروس کی اچانک بندش پر نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ موبائل سروس سے متعلق اعلان ہوا تھا کہ بند نہیں ہو گی تاہم وزارت داخلہ نے اچانک موبائل سروس بند کی ہے۔

- Advertisement -

احمد شاہ نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنا وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے۔ پولنگ سے ایک دن قبل بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جب کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بھی لڑکے کے ہاتھ میں دستی بم پھٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر سیاسی جماعتیں بھی مہم چلا رہی تھیں۔ پاکستان کے اندر اور باہر دشمن انتخابات پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں۔ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ اقتدار پُر امن طریقے سے منتقل ہو جائے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پورے سندھ میں پُر امن طریقے سے پولنگ جاری ہے، جیسے جیسے وقت گزرے گا پولنگ کا عمل بھی تیز ہوگا۔ پولنگ سامان چھیننے ایک دو واقعات ہوئے جن میں بیلٹ باکس ریکور کرا لیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، بلاول بھٹو

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔ ایپکس کمیٹی میں بھی طے ہوا تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں