جمعیت اہل حدیث نے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جمعیت اہل حدیث نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں فضل الرحمان کے بیٹے ضیا الرحمان اور علامہ ہشام الہٰی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جمعیت اہل حدیث نے کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پر مولانا فضل الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا۔
الیکشن 2024 پاکستان: محمود خان اچکزئی، فضل الرحمان کے حق میں دستبردار
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار بلوچستان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی فضل الرحمان کی حمایت کرتے ہوئے این اے 265 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔