قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑنے والے علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دے دی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
اس حلقے سے مولانا فضل الرحمان 59 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج
مبصرین الیکشن سے قبل مذکورہ حلقے کو بڑی اہمیت دے رہے تھے اور یہاں ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔