تازہ ترین

الیکشن 2024 پاکستان : سندھ بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

کراچی : سندھ رینجرز نے کل ہونے والے الیکشن کے پیش نظر سندھ بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن کے معاملے پر سندھ رینجرز نے سندھ بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے۔

رینجرز نے پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ سکھرسٹی، ائیر پورٹ، سائیٹ ایریا، نیو پنڈ، تماچانڑی، باگڑ جی، خیر پور، رانی پور، گمبٹ، سوبوڈیرو، کنگری، کوٹ پیر صاحب میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

گھوٹکی سٹی، اوباڑو، ڈھرکی، قادر پور، شکار پورسٹی، خانپورسٹی ، فیضو لاڑو، جیکب آبادسٹی، جہان پور، دودا پور، گڑھی خیرو، قمبر شہداد کوٹ، قمبر، میرو خان، وگنڑ، واڑھ، نصیر آباد، کشمورسٹی میں فلیگ مارچ کیا۔

اس کے علاوہ بخشا پور، بڈانی، میانی،سانگھڑسٹی، موہنی بازار،چکرا چوک، کلمہ چورک ،سکرنڈ روڈ، نیشنل ہائی وے، قاضی احمد، دولت پور،شہداد پور، ٹنڈو آدم میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ فلیگ مارچ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، فلیگ مارچ کے دوران شہر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزسمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی جانب سے صوبے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -