ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: بروقت اور مکمل نتائج کے منتظر ہیں، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 سے متعلق امریکا کا کہنا ہے کہ ہم بروقت اور مکمل نتائج کے منتظر ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈال کر اپنی آواز سنی، خواتین اور نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد رجسٹرڈ تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ ورکرز، صحافیوں اور انتخابی مبصرین کے کام کو سراہتے ہیں، ہم بروقت اور مکمل نتائج کے منتظر ہیں جو عوام کی مرضی کی عکاسی کرتے ہوں، ہم معتبربین الاقوامی اور مقامی انتخابی مبصرین کے ساتھ جائزے میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

میتھیو ملر نے کہا انتخابات میں اظہار رائے کی آزادی اور اجتماع پر غیر ضروری پابندیاں شامل رہیں، تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز پر حملے اور انٹرنیٹ و فون سروسز پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر فکر مند ہیں، مداخلت یا دھوکا دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کیلیے اگلی حکومت کے ساتھ کام کیلیے تیار ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے منتظر ہیں، پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کیلیے مدد جاری رکھیں گے۔

امریکا نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کے ذریعے عوامی رابطوں کو فروغ دیں گے، اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کو فروغ دینے میں مدد کریں گے، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور تحفظ کا ماحول بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں