اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوانِ بالا (سینیٹ) میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا جس کے تحت اب الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات کیے جا سکیں گے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بل پیش کیا گیا جس کی شق وار منظوری دی گئی۔

اس دوران اپوزیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے ’کالا قانون نامنظور‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بل آئین کے خلاف ہے اور غیر منتخب لوگوں کو طاقت میں رکھنے کیلیے یہ بل لایا گیا، اس سازش کو بے نقاب کرنا ہے بس بہت ہوگیا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سیکشن 140 کہتا ہے کہ الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن چیف جسٹس سے مشاورت کر کے ٹریبونل قائم کرے گا، عام انتخابات ترمیم شدہ 140 شق کے تحت ہوئے جبکہ بہت سے حلقوں میں دھاندلی ہوئی جس میں الیکشن کمیشن ملوث تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کو درخواست دی اور معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، اس جھگڑے پر حکومت قانون لے آئی ہے کہ ریٹائر ججز منتخب کرنے دیں، الیکشن کمیشن کو اختیار دے رہے ہیں وہ ریٹائر ججز کو تعینات کرے، ہم سینیٹ میں قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں بل کمیٹی میں جانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں