جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن 2018میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کے لیے3675اور صوبائی اسمبلی کے لیے8895 امیدوار پنجہ آزمائی کریں گے جبکہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے44امیدوار میدان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی حتمی تفصیلات جاری کردیں، ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلئے3ہزار675امیدوار میدان میں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے8ہزار895امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر سے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے44امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے1696،صوبائی اسمبلی کیلئے4242امیدوار ہیں۔

 سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے872، صوبائی اسمبلی کے لئے2382امیدوار ہیں، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لئے760،صوبائی اسمبلی کے لئے1264امیدوارہیں، بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے303، صوبائی اسمبلی کے لئے1007امیدوارہیں۔

اس کے علاوہ مخصوص نشستوں کے لیے سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے48،صوبائی کیلئے91 خواتین امیدوار قسمت آزمائی کررہی ہیں جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے73، صوبائی کیلئے174خواتین امیدوار اور کے پی کے سے قومی اسمبلی کیلئے35، صوبائی کیلئے79خواتین امیدوار اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے16، صوبائی کیلئے42خواتین امیدوارمیدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں: بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 20 جولائی کو مکمل ہوگا، الیکشن کمیشن

اقلیتی نشستوں پر پنجاب اسمبلی کیلئے32اور سندھ اسمبلی کیلئے39امیدوار ہیں اور بلوچستان کیلئے22اور خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے20امیدوار مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں