ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے تمام مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی تفصیلات تین دسمبرکو طلب کرلی ہے.

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں مالی بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر پارٹی فنڈ ضبط ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن پولیٹیکل پارٹیز آرڈر دوہزار دو کے تحت بیرون ملک سے آنے والی فنڈنگ کے شواہد کا جائزہ لے رہا ہے۔

غیر ملکی امداد ثابت ہونے پر تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے، حکومت غیر ملکی فنڈ حاصل کرنے والی جماعت کے خلاف کار روائی کی پابند ہے، ایسی سیاسی جماعت کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہوجائے گی۔

- Advertisement -

مالی بےضابطگیوں کی درخواست تحریک انصاف کے سابق عہدے دار اکبر ایس بابر نے دائر کی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں