اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی،28 مئی کو شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اٹھائیس مئی کو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
پہلی بار پولنگ اسٹیشنز کا ایک ماہ پہلے اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اہم سنگ میل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ جمہوری حکومت کا پانچ سالہ دور مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے لیے تیارہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اٹھائیس مئی کوعام انتخابات کا شیڈول جاری ہو جائے گا،ریٹرننگ افسران کی تعیناتی آٹھ مئی کو ہوگی۔
اس کے علاوہ دس مئی تک ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے سات لاکھ ملازمین پر مشتمل عملے کی ٹریننگ بھی مکمل ہوجائے گی، شیڈول سے قبل اسی فیصد سے زائد سامان ملک بھر کے الیکشن آفسز میں فراہم کر دیا گیا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بارپولنگ اسٹیشن ایک ماہ قبل بتایا جائے گا، الیکشن کمیشن 7 دن میں پولنگ اسٹیشنز کی فہرست ریٹرننگ افسران کوفراہم کر دے گا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کردی
الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات پر فیصلے کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہےجو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔