جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم نااہلی کیس : الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواستوں پر دوبارہ دستاویزی ثبوت مانگ لیے۔ درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق موقف مسترد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کی درخواستوں کی سماعت سترہ اگست تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ریمارکس تھے کہ دستاویزات واضح نہیں ہیں کچھ پڑھا ہی نہیں جا رہا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ پاناما لیکس کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کیا ہے۔

جواب میں لطیف کھوسہ نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ذکر کیا۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا کہ وہ تو توہین عدالت کا معاملہ تھا یہاں کرپشن کا کیس سنا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت آج کرےگا

علاوہ ازیں شیخ رشید کے دلائل پربھی الیکشن کمیشن نے دستاویزی ثبوت مانگ لیے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے کی پٹیشن پر کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ بغیر تحقیقات وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں