الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، نااہل قرار دیے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
View this post on Instagram
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی سے نااہل ہونے والوں میں علیم خان، راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، نذیر چوہان، زوار حسین وڑائچ، فدا حسین، زہرہ بتول محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علیم، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، فیصل حیات، محسن عطا کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم بھی نااہل ہوکر ڈی سیٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔