اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےوفاقی وزیر شفقت محمودکےدعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس کا15دن میں فیصلہ کرنےکی ہدایت نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے فنڈنگ کیس 15دن میں نمٹانےکانہیں کہا، چیف الیکشن کمشنرنے صرف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کاحکم دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس کا 15یا 20دن میں فیصلہ کرنےکی خبریں بے بنیادہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں اسکروٹنی تمام پارٹیوں کی ہو، شفقت محمود
واضح رہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے بیان میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس کا آئندہ 15 دنوں میں فیصلہ ہو سکتا ہے، ہمیں مسئلہ نہیں، چاہتے ہیں اسکروٹنی تمام پارٹیوں کی ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کوئی قابل اعتراض فنڈنگ نہیں ہوئی، بیرون ملک سے پیسہ آنا غیر قانونی نہیں ہے۔