منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، ووٹنگ کے انتظامات نہ کرسکا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکمنامے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہوگیا اور ووٹنگ کے انتظامات نہ کرسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا اور ووٹنگ کے لیے انتظامات نہیں کرسکا۔

عدالتی فیصلے کے بعد آج انتخابات کی امید لیے ووٹر پولنگ اسٹیشن پہنچے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے کوئی انتظامات نظر نہیں آئے۔

یونین کونسل 44 میں عوام سلطانہ فاؤنڈیشن سینٹر پر ووٹ ڈالنے پہنچے جب کہ یوسی 49 برما میں بھی بڑی تعداد میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

دارالٓحکومت میں شدید سردی کے باوجود یوسی 28 ماڈل ٹاؤن میں بزرگ شہری اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند اور عملہ نہ ہونے پر ووٹرز احتجاجاً قطاروں میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، عدالت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی 101 یونین کونسلز میں ہفتہ 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالتی حکمنامے کا تفصیلی تحریری فیصلہ بھی آج جاری کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں