بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

34 جماعتیں آئندہ عام انتخابات کے لیے اہل قرار، فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 34 جماعتوں کو اہل قرار دے دیا جس کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک کی 34 جماعتوں نے مطلوبہ کوائف اور رجسٹریشن فیس جمع کرادی، جس کے بعد وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل ہوگئیں۔

ای ایس پی کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم، مسلم لیگ ق کو اجازت دی اس کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے اتحاد میں شامل جمعیت علماء پاکستان، جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہوں گی۔

مزید پڑھیں: رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی)، آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)، عوامی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ڈبلیو ایم)، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)، بی این پی کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔

ای سی پی کے مطابق مذکورہ 34 جماعتوں نے رجسٹریشن فیس 2 لاکھ روپے اور کارکنان کی فہرست جمع کرائی جس کی بنیاد پر انہیں اہل قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر میں عام انتخابات رواں سال منعقد کیے جائیں گے، اس سے قبل نگراں حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں