اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کو 15 جنوری تک مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائی تو 16 جنوری سے رکنیت معطل کردی جائے گی۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹ کے 23 اور قومی اسمبلی کے 116 اراکین شامل ہیں۔
جن ارکان گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں امیرمقام، سردار یوسف، مبارک زیب، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب، شہرام ترکئی، بیرسٹر عقیل، دانیال چوہدری شامل ہیں۔
- Advertisement -
الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر عطاتارڑ، علیم خان، شیخ وقاص اکرم نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔