اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 11 فروری 2024 کی تاریخ تجویز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تجویز کر دہ تاریخ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےصدر کو انتخابات کیلئے 11 فروری کی تاریخ تجویز کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تجویز ہے 11 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں میں توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ عدالت نے مشاورت کا حکم دیا سپریم کورٹ کاحکم ہےصدر سے انتخابات سے متعلق ملاقات کی جائے۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل صدر او رچیف الیکشن کمیشن کی ملاقات طےکرائیں گے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے امید ہے معاملہ ملاقات میں طے پاجائیں گے عدالت نےکہاہےملاقات کی رپورٹ 3نومبرکوعدالت میں جمع کرائی جائے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور چیف الیکشن کمشنرکی سر براہی میں مشاورتی اجلاس دوبارہ ہوا جس میں صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، ممبرسندھ نثار درانی، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر کے پی اکرام اللہ، ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاسمیت قانونی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔

صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لینے کے بعد 11 فروری کی تاریخ تجویز کر کے صدر مملکت کو بھیج دی گئی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں