جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

’الیکشن کمیشن قانون ساز ادارہ نہیں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قانون ساز ادارہ نہیں ہے وہ اختیارات کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھے گا۔

سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خطوط لکھنے کے معاملے پر گفتگو کی۔

کنور دلشاد نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر فیصلہ کرنے کے حوالے سے خطوط لکھے ہیں لیکن الیکشن کمیشن قانون ساز ادارہ نہیں ہے۔ وہ 12 جولائی کا فیصلہ اور خطوط پر ریفرنس بنا کر سپریم کورٹ بھجوا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہت مضبوط موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن پر فیصلے تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ وہ پہلی بار تمام اختیارات کو استعمال میں لا رہا ہے اور اختیارات کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھے گا۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور الیکشن کمیشن سے یہ معاملہ فیصلے کے لیے سپریم کورٹ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز نے الیکشن کمیشن کی رہنمائی کے لیے خطوط لکھے ہیں اور آج الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں