اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد رضا کی زیرِصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے جانے والے الزامات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
میٹنگ میں کپتان کے الزامات اور استعفوں کے الٹی میٹم کا جائزہ لیاجائےگا اور الیکشن کمیشن جوابی لائحہ عمل بھی طے کرے گا، کپتان نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنے کی کال بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین ارکان آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے ممکنہ طور پر اپنے استعفے بھی پیش کرسکتے ہیں۔