جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کےنئےممبران نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کےچاروں نئےممبران نے عہدے کاحلف اٹھالیا،چاروں نئےممبران نے حلف چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈسرداررضا خان سے لیا.

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں نئے ممبران نے آج الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرد سردار رضا خان سے لیا.

الیکشن کمیشن کے نئے ممبران میں پنجاب سےجسٹس ریٹائرڈالطاف ابراہیم قریشی،سندھ سےعبدالغفار قریشی،بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈشکیل بلوچ اور خیبرپختونخواسے خاتون رکن جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے حلف اٹھایا.

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے نئےممبران کےحلف اٹھانےکےبعد الیکشن کمیشن مکمل طورپرفعال ہوگیاجس کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کےلیےمختلف درخواستوں،پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ اور مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کےانعقاد کی بھی راہ ہموار ہوگئی.

*الیکشن کمیشن اراکین کے 4ناموں کی تقرری کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے الیکشن کمیشن اراکین کے چارناموں کی تقرری کی منظوری دی اور تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا.

*الیکشن کمیشن کے چار ارکان کے تقرر کی منظوری دے دی گئی

واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے چار نئے ارکان کے تقرر کی منظوری دے دی،پارلیمانی کمیٹی نے چوبیس میں سے چار اراکین کے ناموں کی منطوری دی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں