تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

‏’وزراء کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کا معاملا بڑی بات نہیں‘‏

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء کو نوٹس ‏دینے کا معاملا حل ہو جائے گا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ انتخابات میں ہونےوالےتنازعات ختم ‏کرنےکی کوشش ہے جب بھی عام انتخابات ہوتےہیں دھاندلی کےالزامات لگتےہیں چاہتےہیں انتخابی اصلاحات ‏لائیں جس پرسب مطمئن ہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم پرالیکشن کمیشن کوبریفنگ دی انہوں نےکمیٹی بھی بنائی کمیٹی اجلاس میں ‏الیکشن کمیشن کی جانب سے37نکات پیش کیےگئے تکنیکی کمیٹی بن گئی جس کااجلاس بھی نہیں ہوالیکن ‏نکات دےدیئے تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن کودی گئی ای وی ایم میں مسائل ہیں ہم نےتکنکی پوائنٹس کا ‏الیکشن کمیشن کوجواب بھی دے دیا۔

وفاقی وزرا کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک امتحان ہواہی نہیں لیکن نتیجےکااعلان پہلےہی کر دیا گیا بدگمانی اس جگہ پیداہوئی کہ ‏امتحان لیا ہی نہیں اورنتیجہ پہلےدےدیا الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک معتبرادارہ ہے انتخابی اصلاحات ‏کےلیےہماراعزم اور بھی مضبوط ہواہے الیکشن کمشنرجتنےبھی آئےادارےکی مضبوطی کیلئےکچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرانےجوباتیں کی ہیں ظاہرہےان کےپاس جوابات بھی ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئےسب کو ‏اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ادارےغیرمتنازع ہوں گےتو ہی بہترکام کرسکیں گے، پی ایم ڈی اےقانون آیاہی نہیں اور ‏پہلے ہی ہنگامہ کھڑاکردیاگیاہے پی ایم ڈی اےقانون دیکھاہی نہیں تواس پربات کیسےکرسکتاہوں۔

Comments

- Advertisement -