کراچی: سندھ اسمبلی کےارکان کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فریال تالپورکے پاس 3 گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 1 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت 18 لاکھ 75 ہزار ہے۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرادعلی شاہ کے اہل خانہ کے نام 15 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر ہیں، البتہ مرادعلی شاہ نے تمام گاڑیوں کی مالیت ظاہرنہیں کی۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی دو گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ 44 لاکھ ہے۔
آصف زرداری کی بہن عذرا فضل کے پاس 3 ٹریکٹراور 4 گاڑیاں ہیں۔ عذرا فضل پیچوہوکی گاڑیوں کی مالیت 90 لاکھ 14ہزار500 روپے ہے۔
سعید غنی کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت52لاکھ 57ہزارہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے پاس 2گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 67لاکھ 91ہزارہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ اظہارکے پاس 2گاڑیاں ہیں، ایک گاڑی اہلیہ کےنام ہے، خواجہ اظہار کی اہلیہ کے نام گاڑی کی مالیت 7لاکھ 94ہزارہے، جب کہ خواجہ اظہارکی ذاتی گاڑی کی مالیت 25لاکھ ہے۔