اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوںاور امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پاس داری کی سختی سے ہدایت کر دی.
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پاس داری کو لازمی قرار دیتے ہوئے امیدواروں کو ان کے احترام کی تنبیہ کی گئی ہے.
[bs-quote quote=”امیدواروں کے لیے دوران مہم غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر بینرز پرلگانا بالکل منع ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”الیکشن کمیشن”][/bs-quote]
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم کی دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور فوری کارروائی کی جائے گی.
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کے لیے قوانین کی پاس داری لازمی ہے، ادارے کی جانب سے پوسٹر اور بینرز کے سائز مقرر کیے گئے ہیں، جن سے بڑے بینرز بنانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی.
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کے لیے دوران مہم غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر بینرز پرلگانا بالکل منع ہے.
ساتھ ہی پینا فلیکس اورہورڈنگ کی تمام اقسام پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے نامزدگی فارمز اور حلف نامے عام کرنے کا فیصلہ
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔