منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

11 سو ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرواسکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کی تفصیل جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11 سو 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 483 نے تفصیلات جمع کروائیں، 688 اراکین نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 104 میں سے 61 اور قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے 155 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 113، سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 81، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 124 میں سے 43 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 30 ارکان نے تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 43 اور قومی اسمبلی کے 187 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 80 اور بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کروانے پر ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں