منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کی وفاقی وزرا سمیت 394 اراکین اسمبلی کو آخری مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 394 اراکین اسمبلی کو ایک بار پھر مہلت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کو 15 جنوری تک مہلت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ جنوری تک تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

- Advertisement -

ای سی پی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کُل 394 اراکین اسمبلی نے مالی گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جن میں 14 سینیٹ اراکین، 112 قومی اسمبلی، پنجاب 144، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 50 اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ ای سی پی نے اعلان کیا ہے کہ ’15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردی جائے گی‘۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وفاقی وزرا اسدعمر،فوادچوہدری،نور الحق قادری،محبوب سلطان،حماداظہر، شفقت محمود ،فہمیدہ مرزا ،علی زیدی شامل ہیں۔

اسی طرح حکومتی جماعت اور اتحادیوں کے اراکین خالدمقبول صدیقی، عامر لیاقت حسین، اختر مینگل، زرتاج گل سمیت دیگر شامل ہیں۔

دیگر اراکین میں خورشیدشاہ، نویدقمر،فہمیدہ مرزا، خرم دستگیر، مائزہ حمید،حنا ربانی کھر ،کنول شوذب،ملیکہ بخاری، شہبازشریف، خرم دستگیر، محسن شاہنواز رانجھا، حمزہ شہباز،مصدق ملک،مصطفیٰ نواز کھوکھر، رضا ربانی،سینیٹر محمدعلی سیف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔

اسی طرح اکرام اللہ خان،قائم علی شاہ، تیمورتالپور، امدادپتافی،سعیدغنی، شہلا رضا، مکیش چاؤلہ بھی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ اراکین نے اگر گوشوارے جمع نہ کروائے تو وہ 16 جنوری سے کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں