کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محکمہ پولیس میں افسران کےتبادلوں کانوٹس لےلیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اٹھارہ مئی کو گریڈ 18اور19کے افسران کے تبادلے کیے گئے،ابھی بلدیاتی انتخابات کابالواسطہ انتخاب کاعمل جاری ہے اس موقع پرپولیس افسران کےتبادلےقواعدکےخلاف ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تبادلےواپس یاانتخابات کامرحلہ مکمل ہونےتک موخرکریں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں تمام کیٹگریز کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے، انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
انتخابی شیڈول کے تحت یونین کونسلز اور یونین کمیٹیز میں اقلیت کی ایک خاتون دو ، نوجوان ایک اور مزدور یا کسان کی ایک نشست پر امیدوار 22 سے 24 مئی تک کاغذات جمع کراسکیں گے۔
امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 26 مئی تک ہوگی، 6 جون کو مخصوص نشستوں پر الیکشن اور 14 جون کو حلف ہوگا۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر منتخب مخصوص افراد کی حلف برداری 10 جون کو ہوگی۔