اسلام آباد : انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے وضاحت دی ہے کہ الیکشن ٹریبونلزاب تک قومی،صوبائی اسمبلیوں کے210حلقہ جات کی پٹیشنزپرفیصلےسناچکے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی عذرداریوں کے بارے میں الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں، امیدواروں نے 299 عذرداریاں دائر کیں۔
کمیشن نے کہا کہ پی پی امیدواروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ جات میں 9 پٹیشنز دائرکی گئیں جبکہ پی پی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کےلئے 20 الیکشن پٹیشنز دائرکیں۔،
الیکشن کمیشن نے کہا کہ لیگی امیدواروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ جات کیلئے 15 پٹیشنز اور لیگی امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کیلئے 28 پٹیشنز دائر کیں۔
تحریک انصاف کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے 23 جبکہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کیلئے 53 الیکشن پیٹشنز دائرکیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں، آزاد امیدواروں نے قومی، صوبائی اسمبلیوں کےلیے 151 پٹیشنز دائر کیں، الیکشن ٹریبونلز اب تک قومی، صوبائی اسمبلیوں کے 210 حلقہ جات کی پٹیشنز پر فیصلے سنا چکے ہیں۔