جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اورقانون کےمطابق فرائض انجام دیتا رہے گا۔

- Advertisement -

قبل ازیں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں ہروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جس طرح الیکشن کرائے گئے وہ بہت افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت نہیں ہوسکتا چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتا ہوں فوری استعفیٰ دیں، چیف الیکشن کمشنر لاہور میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے قدموں میں جاکر بیٹھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں