اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن پنجاب میں فوری انتخابات کی تاریخ دے، تحریری فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس جواد حسن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز کے اندر پنجاب میں الیکشن کرائیں۔

سولہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے اور یقینی بنایا جائےکہ الیکشن میں 90روز سےزیادہ کی تاخیر نہ ہو۔

- Advertisement -

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا ضروری ہے قانون میں واضح نہیں اسمبلیاں تحلیل کی صورت میں الیکشن کی تاریخ کون دے گا، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن ہی انتخابات کرانے کا مینڈیٹ رکھتاہے الیکشن کمیشن خودمختار اور غیرجانبدار ادارہ ہےجو الیکشن کراتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کرانےکی درخواست کو منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت میں انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں