اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کوائف کی درستگی، اخراج اور ووٹ منتقلی کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج ووٹ، اخراج اور ووٹ کی درستگی اب 20 جولائی 2023 تک کی جا سکتی ہے، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے۔
شہری اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں، عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔