The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اور کراچی بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات کہاں سے لیں اور کن کن باتوں کا خیال رکھیں.

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بارہ اضلاع اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں ووٹرز کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز آٹھ تین صفر صفر پر اپنا شناختی کارڈنمبر میسج کر کے اپنے ووٹ کی معلومات حا صل کر سکتے ہیں۔

گوگل میپز پر بھی ووٹرز کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹ کے لئے نادرا کا کمپیوٹرائر شنا ختی کارڈ ضروری ہے۔ ووٹرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں