تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

‘الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرتا رہے گا’

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرتا رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس میں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں کئے جاتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ یہاں انفرادی فیصلے کیے جارہے ہیں بالکل غلط ہے۔ بعض افراد بدنیتی اور جان بوجھ کر حقائق کے برعکس تاثر دے رہے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوری 2020 سے لیکراب تک تمام فیصلے متفقہ ہوئے ہیں اور چیئرمین اور ممبران میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ یہ اعلامیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، عمران خان کا مطالبہ

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پر ن لیگ کے ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -