جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

الیکشن کب ہوں گے؟ نگراں وزیراعظم کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، الیکشن کمیشن سے کسی غیرمناسب فیصلے کی توقع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کسی غیرمناسب فیصلے کی توقع نہیں،جو بھی ہوگا کامن سینس کےمطابق ہوگا، لوگوں کو لگے گا یہ ٹائم لائن درست ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ کا الیکشن ہے،عام انتخابات مارچ سے پہلے ہونے چاہئیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے کہا تھا کہ عام انتخابات جنوری، فروری سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں ،اگر سپریم کورٹ نوے دن میں انتخابات کا فیصلہ دے گی تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نہ لانگ ٹرم کیلئے آئے ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے، الیکشن کمیشن جیسے ہی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں تو ہم بھی تیاری مکمل کر کے فریضہ ادا کریں اور گھر کو جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں