بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی، ضلعی الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساڑھے 12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی پر سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر منور علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

منور علی پر 12 لاکھ 60 ہزار روپے کی بے قاعدگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے ان کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کے خلاف یہ فیصلہ انکوائری کے بعد کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے اپنے افسر کو ملازمت فارغ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی کے افسر نے الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، اور 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد کی رقم اپنے پاس رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی گئی تھی، جس پر ای سی پی نے تحقیقات کیں، اور الیکشن کمشنر پر بے قاعدگی ثابت ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملازمت سے فارغ الیکشن کمیشن افسر 30 دن میں اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے اپیل کر سکتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں