جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کونسی سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا،  خواتین کو مناسب نمائندگی نہ دینے والی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ  آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والی  تمام جماعتیں  قومی و صوبائی اسمبلی  کے5 فیصد ٹکٹ خواتین کودیں گی،5فیصدسےکم ٹکٹ دینےپر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ آئین کے تحت جماعتوں کے لیے   انٹرا پارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے، اپنی جماعتوں میں انتخابات  نہ کرانے والی جماعت کوبھی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

الیکشن میں حصہ لینے کے لیے  سیاسی جماعتوں پر اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرانابھی لازم ہے، سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ 15مئی تک سیاسی جماعتیں مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کےلئےنئی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

 دوسری جانب قومی اسمبلی نےمسائل کے حل کے لیے فارمرپارلیمنٹرینز فورم کی منظوری دے دی  ہے جس کا کنوینر سابق ایم این اے زمردخان کو مقرر کردیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت رواں سال 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد نگران سیٹ اپ کارو بارِ مملکت سنبھال لے گا۔ نگران سیٹ پر لازم ہے کہ وہ آئندہ 60 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں