تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ضمنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف نوٹسز پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عمران خان، محمود خان و دیگر کو نوٹس جاری

وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا، ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے، انتخابی مہم میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

سماعت پر عمران خان کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments

- Advertisement -