الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالے سے وزارت قانون کی جانب سے صدر کے خط کا جواب تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر نے الیکشن کی تاریخ کے اختیار پر وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی جس کے لیے وزارت قانون کی جانب سے صدر کے خط کا جواب تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے عام انتخابات کے لیے سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو ملاقات کرنے کا کہا تھا، انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن نے صدر سے ملاقات کو غیرضروری قرار دیا تھا۔
صدر کو جواب میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، ای سی کا کہنا تھا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اختیار صدر کا نہیں ہے۔
صدر نے الیکشن کمیشن کے انکار پر وزارتِ قانون کو خط لکھ کر رائے طلب کی تھی، ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے جواب تیار کرلیا ہے لیکن ابھی تک صدر کو ارسال نہیں کیا۔