اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

کراچی میں الیکشن سامان کی ترسیل رک گئی، متعدد پریذائیڈنگ افسران غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا محلہ کل سے شروع ہونا ہے لیکن الیکشن کے سامان کی منتقلی کراچی کے کئی علاقوں میں رک گئی ہے متعدد پریذائیڈنگ افسران غائب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نویں سے زائد پریذائیڈنگ افسران غائب ہیں، تاحال ڈیوٹیوں پر نہیں پہنچے ہیں جن کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

الیکشن سامان کی منتقلی تمام تر ذمہ داری پریذائیڈنگ افسر کی نگرانی میں ہوتی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پولنگ سامان کی منتقلی کے دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماڑی پور، لیاقت آباد اور عائشہ منزل میں بدنظمی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔پولیس نے وائرل فوٹیجز پر ڈی آر اوز کے ساتھ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کی تلاش جاری ہے اگر وہ نہیں مل سکے تو کسی کو اضافی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں