لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر جا کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف درخواست دے دی، درخواست شیری رحمان نے جمع کرائی۔
شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ انتخابات کے روز انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر انھیں تشویش ہے، موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔
- Advertisement -
الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو
شیری رحمان نے کہا پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ س لیے الیکشن کمیشن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک فوری بحال کروائے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلا عدالت میں بھی اس حوالے سے ایک پٹیشن جمع کرائیں گے۔