جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

الیکشن بل2017پرووٹنگ، پی ٹی آئی کا حصہ نہ لینے والے دو سینیٹرز کو نوٹسز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سینٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل سال دوہزار سترہ کے دوران ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے دو سینیٹرز کو نوٹسز جاری کردیے، بل کی منظوری سے کوئی بھی نااہل شخص پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن کی شکست اور انتخابی اصلاحات بل دو ہزار سترہ کیسے منظور ہوا؟ پی ٹی آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے اپنے دوسینیٹرز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئےدو سینیٹرز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

اظہاروجوہ کے نوٹسزسینیٹر نعمان وزیر اور کینتھ ولیمز کو بھیج دیے گئے۔

شاہ محمودقریشی نےعمران خان کی ہدایت پردونوں سینیٹرسے جواب مانگا ہے اور دونوں سینیٹرز کو وجوہات بتانے کیلئے سات روزکی مہلت دی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : سینیٹرمیاں عتیق ایم کیو ایم پاکستان کی بنیادی رکنیت سے خارج


یاد رہے کہ اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ دینے پرسینیٹر میاں عتیق کی پارٹی سے نکال دیا تھا۔

میاں عتیق کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اخلاقی طور پر سینیٹر سے مستعفی ہوجائیں جبکہ ایم کیوایم کے تین سینیٹرز طاہر مشہدی ،نگہت مرزا اور بیرسٹر محمدعلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے 3 روز قبل نااہل قرار دیے گئے نواز شریف کے لیے پارٹی کی دوبارہ صدارت کاراستہ ہموار کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات بل 2017ء کثرت رائے سے منظور کیا گیا جبکہ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بل کی اہم ترین شق 203 کو 38 اراکین نے حق میں جبکہ 37 نے مخالفت میں ووٹ دیا، نتیجتاً یہ ترمیم منظور کرلی گئی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں