جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انتخابات 2018ء میں ہی ہونا چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، خواہش ہے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن 2018ء میں اپنے وقت ہی پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کو کوئی سازش ہوتی نظر آرہی ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جتنی جلدی آجائے گا اتنا جلدی ہی حالات نارمل ہوجائیں گے۔ الیکشن 2018میں ہونےکےحق میں ہی ہوں، ہمارا موقف ہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔

- Advertisement -

پاناما کیس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ابھی کئی پاناما اور آٗئیں گے، کیا سب کے لیے جے آئی ٹی بنے گی؟

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے موقع پرست آتے جاتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے نمائندے بھی اپنے حلقوں میں جارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے پر ابھی غور کررہا ہوں، منشور سے متعلق پیپلزپارٹی کی کمیٹی تشکیل پاچکی ہے، بھٹو دور میں بھی پیپلزپارٹی نے منشور کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں