این اے 74 ڈسکہ سے پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ منتخب ایم این اے کا پارٹی وابستگی سے متعلق اہم بیان آگیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 35ہزار ووٹوں سےجیت پی ٹی آئی کے ووٹرز نےدلائی ہے میں واضح کرتاہوں سیٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے کوئی سوچے بھی نہ کہ میں کسی اور پارٹی میں چلاجاؤں گا۔
بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ اپنی پارٹی میں ہوں رہوں گا اپنے لوگوں سے دھوکا نہیں کروں گا تمام ادارے محکمے ہمارے ہیں اوربہترین ہیں مضبوط ادارےہی پاکستان کی سلامتی اورامن کی ضمانت ہیں اداروں کا خدمت گزار رہوں گا اورپی ٹی آئی سے وابستگی نہیں چھوڑوں گا۔