جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر کتنے لاکھ شہری ووٹ کاسٹ کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 5895 شہری حق رائے استعمال کریں گے، جس میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 5895 شہری ووٹ کاسٹ کریں گے، لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36253 اور خواتین ووٹرزکی تعداد32 لاکھ 21842 ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا عام انتخابات کے دوران لاہور میں 4ہزار354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، لاہورمیں مردوں کے 1539،خواتین کے 1499 جبکہ 1316 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کا این اے 118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا، این اے 118 میں کل 7لاکھ 35ہزار 251 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے۔

لاہور کا حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا، این اے 124 میں کل 3 لاکھ10 ہزار 116 ووٹر حق رائے استمعال کریں گے جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا، پی پی 167 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1لاکھ36 ہزار 963 ہوگی۔

پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا، پی پی 147 میں 3لاکھ 68 ہزار998 رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر الیکشن ہوگا ، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم بعد میں جاری کرے گا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں