منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

’آج خاص دن ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر( ایکس) پر جاری پیغام میں کہا کہ کسی جمہوری ملک میں شہری کے پاس سب سے بڑا اختیار ووٹ کی طاقت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں  یہ اختیار 5 سال میں صرف ایک دن ملتا ہے، آج خاص دن ہے، اپنی طاقت کا استعمال کرے اور ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔

عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں