اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اکثر امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان درخواستوں کے ذریعے ہمیں دھوکا دیا جارہا ہے، آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا نشان نہ دیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ پارٹی وابستگی سے متعلق اقرار نامہ جمع کرائے، پہلے سے جمع شدہ اقرار نامہ ہوتے ہوئے کوئی امیدوار دوسری پارٹی کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکتا۔
ای سی حکام کا کہنا ہے کہ پرانی پارٹی چھوڑے بغیر دوسری پارٹی کے لیے الیکشن لڑنا الیکشن ایکٹ سیکشن 203 کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کی اس قسم کی ہر حرکت سپریم کورٹ فیصلے کے بھی منافی ہے، جو امیدوار کسی اور جماعت کا ممبر ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیا جائے۔