اسلام آباد : الیکشن کمیشن الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے زریعے نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا آخری ٹرائل آج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کاآخری ٹرائل آج کرےگا، ای ایم ایس پر نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا ٹرائل کیا جائے گا۔
تمام 859 حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں ای ایم ایس کاٹرائل ہوگا، تمام ریٹرننگ افسران کو ٹرائل کیلئے فارم 45 کے نمونے پہنچا دیے گئے ہیں۔
پریذائیڈنگ افسران شام 5 بجے ای ایم ایس پر نتائج بھجوانےکاآغاز کریں گے، فارم 45 کے ڈیٹا کی انٹری کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47جاری کرے گا۔
ٹرائل کیلئے آر اوز نے ای ایم ایس میں فارم 28 اور 33 کااندراج مکمل کرلیا ہے ، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کےدوران چوتھی مرتبہ ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے۔