ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے یہاں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دینگے، اس کے ساتھ پُرتشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آج وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے 11 فروری سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 فافذ کر رکھا ہے، پولیس نے کہا تھا کہ غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔