لاہور : مسلم لیگ ن کے کارکنان قائد نواز شریف کی ریلی میں اصلی شیر لے آئے، نواز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف نےمونی روڈپرریلی میں شیرلانےکاسخت نوٹس لیتے ہوئے شیرواپس بھجوانےکی ہدایت کردی، جس کےبعد شیر واپس بھجوا دیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےہدایت کی کسی بھی ریلی میں شیریاکوئی اورجانور نہ لایاجائے، دین اسلام اورجانوروں سےمتعلق قوانین نے جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف نے مونی روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری یہ شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔ قائد محمد نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 23, 2024
خیال رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اپنے حلقے این اے 130 میں انتخابی ریلی نکالیں گے، ریلی کاآغاز موہنی روڈسے ہوگا، مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔
ریلی کالے دی پلی،حسن شاہ آرا سے امیر روڑ ملک پارک جائے گی ، نواز شریف کی انتخابی ریلی سنت نگراورسلام پورہ بھی جائے گی۔
این اے 130 میں جگہ جگہ ریلی کیلئے استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔