ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پاک فوج کے دستے پنجاب میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج شہر میں پہنچ گئی ہے، قصور،شیخوپورہ میں بھی فوج کوتعینات کردیا گیا ہے۔

منڈی بہاالدین،چکوال سمیت دیگراضلاع میں بھی کل فوج تعینات ہوگی، تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

پنجاب بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئےپاک فوج کے دستے پنجاب میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ گریژن ، بہاولپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے دیگراضلاع کوروانہ ہوئے

فوجی دستوں کی تعیناتی کامقصد عام انتخابات میں سول حکومت کی معاونت کرنا ہے ، فوجی دستوں کی تعیناتی کامقصد انتخابی عمل کی شفافیت اورامن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کیلئےتھرڈ ٹیئر پرسیکورٹی کیلئےتعینات ہوں گے، فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سےبروقت نمٹے کیلئے ہے۔

پولنگ کےدوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکیورٹی مہیا کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں