بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی اور سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے 85 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جس میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے ، پیپلز پارٹی 71جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

پیپلز پارٹی کو 66 جنرل نشستوں کے بدلے 16 خواتین جبکہ 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی۔

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں درکار 85 کا نمبر پورا کرلیا ، سندھ کے اب بھی 47 حلقوں کا نتیجہ آنا باقی ہے ، ہم مزید 17 جنرل نشستیں حاصل کرنےکی پوزیشن میں ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے کامیاب ہوئے ، سکھر سے خورشید شاہ، خیرپور سے نفیسہ شاہ، سانگھڑ سے شازیہ مری، جیکب آباد سے علی خان مزاری، کراچی سے جام عبدالکریم اور سید رفیع اللہ کامیاب قرار پائے۔

یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے الیکشن میں فتح یاب ہوئے ، عبدالقادر اور علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی، علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں