تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘کل کا دن بھاری نہ ہوا تو الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے الیکشن ستمبر میں ہوں گے کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے ہےکہ نئے انتخابات کرائےجائیں آصف زرداری کےعلاوہ تمام پارٹیاں الیکشن کےلئےراضی ہیں آصف زرداری کسی قیمت پرالیکشن نہیں چاہتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اسلام آباد میں تیزی سے نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور جاری ہے نگراں وزیراعظم کےلئےمعاشی ماہرین کےناموں پر غور ہو رہا ہے سب کسی معاشی ماہرکووزیراعظم لانےکیلئےمحنت کر رہے ہیں شہبازشریف تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لندن لےکرگئےتھے۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ عمران خان رابطہ نہیں کر رہے تو مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی رابطےمیں نہیں عمران خان کو فوری الیکشن کی تاریخ چاہیےبس یہ ضدہے پرسوں صورتحال بالکل واضح ہوجائےگی غیرملکی قوتیں بھی اب فوری الیکشن چاہتی ہیں کوئی نہیں چاہتاملک انتخاب سےدوقدم آگےانقلاب کی طرف جائے۔

Comments

- Advertisement -